قومی ویمنزکی سابق کپتان بسمہ معروف نےکرکٹ کوخیربادکہہ دیا

Apr 25, 2024 | 13:27 PM

ایک نیوز:قومی ویمنزکی سابق کپتان بسمہ معروف نےکرکٹ کوخیربادکہہ دیا۔
قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نےکرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا۔بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔

بسمہ معروف کاکہناتھاکہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔
تانیہ ملک نےکہاکہ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 
واضح رہےکہ بائیں ہاتھ کی بیٹر بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں انڈیا کے خلاف کیا تھا 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا ۔ انہوں نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو کسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ میچز ہیں۔    

مزیدخبریں