ملک بھرمیں ایک بارپھرجان بچانےوالی ادویات کی قلت 

Apr 25, 2024 | 12:19 PM

ایک نیوز:ملک بھرمیں ایک بارپھرجان بچانےوالی ادویات کی قلت پیداہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق مختلف اقسام کی انسولین سمیت انہیلرز اور نفسیاتی امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔
صوبائی ڈرگ انسپیکٹرز نےانکشاف کیاہےکہ کراچی میں انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔

  سیکرٹری صوبائی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نےڈرگ انسپیکٹرزکوسندھ بھرمیں عدم دستیاب ادویات کاسروےکرنےکیلئےخط لکھ دیا۔
حکام کےمطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں،عدم دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات شامل ہے، ٹیٹنس کے انجیکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی شدید قلت ہے۔
ڈریپ حکام نے دعویٰ کیاہےملک میں ادویات کی کوئی بڑی قلت نہیں سپلائی چین کے ایشوز ہو سکتے ہیں۔انسولین وافر مقدار میں موجود ہے اور مریضوں کو دستیاب ہے۔
 ڈریپ حکام کےمطابق ملک بھر میں ہفتہ وار بنیاد پر ادویات کی موجودگی کا سروے کرواتے ہیں۔

مزیدخبریں