ایک نیوز:یوریاکھادکی قیمت اورسپلائی کومستحکم کرنےکےلئے حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق فرٹیلائزر ریویو کمیٹی نے خریف سیزن کرنے کے لیے یوریا کھاد کی درآمد کی سفارش کردی۔
وفاقی وزیر رانا تنویرکاکہناتھاکہ قلت سے بچنے کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کی جائے، خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے، درآمد کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا،یوریا کھاد کی بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر کامزیدکہناتھاکہ مقامی یوریا کھاد کی مارکیٹ مستحکم ہو گی، کسانوں کو خریف سیزن میں یوریا کھاد بلا تعطل میسر ہوگی، تمام مقامی یوریا فرٹیلائزر پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رہیں گے، حکومت کسانوں کے فائدے کے لیے فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
کمیٹی ترجمان کےمطابق یوریا کھاد کی درآمد کا حتمی فیصلہ ECC آئندہ اجلاس میں کرے گی۔