ایک نیوز :عمران خان کی زیر صدارت ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملےپر ملک بھر میں پی ٹی آئی ریجنل صدور کو زمان پارک طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل صدور سے ٹکٹوں کے حوالے سے ریویو درخواستوں پر مشاورت کی جائے گی ریجنل صدور کو پنجاب کے انتخابات کے لیے الیکشن کیمپین کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گے ،اجلاس میں الیکشن کیمپین کے حوالے سے سفارشات بھی طلب کی جائیں گی۔