امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں 5 وقت اذان دینے کی اجازت مل گئی

Apr 25, 2023 | 10:53 AM

ایک نیوز: منیاپولس مساجد میں 5 وقت اذان کی اجازت ملنے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے اذان دینے سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی مسلمانوں نے اس اجازت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منیاپولس میں اس سے قبل سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی۔

مزیدخبریں