ایک نیوز: عید کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے اور بہت سے پردیسی گھروں سے واپس اپنے کاموں کو لوٹ رہے ہیں۔ تاہم آج کے روز بھی لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ اضافہ 200 فیصد تک کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو مہنگائی نے دن میں تارے دکھا رکھے ہیں تو دوسری جانب من مانے کرایوں سے کام پر واپس پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔
مسافروں نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کو روکا جائے تاکہ عوام کو سستی سفری سہولیات کی فراہمی ہوسکے۔