ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بروقت کارروائی کے باعث 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ ہوا، مقابلہ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کے دوران 2دہشتگرد مارے گئے گیا جبکہ فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مشتبہ حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
اُدھر حکام کے مطابق کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔