سوات: کبل تھانہ سی ٹی ڈی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

سوات: کبل تھانہ سی ٹی ڈی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری
کیپشن: Swat: Initial report of CTD explosion in Kabul Police Station released(file photo)

ایک نیوز: پولیس نے  سوات کے  کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیر کی رات کو سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے سی ٹی ڈی کے 2 افسروں سمیت 17 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 57 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے ، باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔ 

دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کبل سوات میں خود کش دھماکا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تھانے پر نہ حملہ ہوا اور نہ ہی فائرنگ ہوئی ، دھماکا تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے والی جگہ پر ہوا، دھماکا غفلت یا کسی اور وجہ سے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار اور 4 سویلین شہید ہوئے جبکہ دھماکے میں سی ٹی ڈی کے 18اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔