وزیراعظم کی کبل دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب کرلی

Apr 25, 2023 | 08:25 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کبل، سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا، وزیرداخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔ ان کا کہناتھا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، دہشتگردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے جلد روبہ صحت ہونے کی دعا کی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کےپی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔ اس کے علاوہ اہل خانہ سے ہمدردی اور ان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں