ایک نیوز: پاکستانی اداکاراؤں نے عیدالفطرکے پرمسرت موقع پر فیشن کاجادوچلادیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسے اگر دیکھا جائے توعید درحقیقت خواتین اور بچوں کی ہی ہوتی ہیں جن کی تیاریاں اس موقع پر عروج پر ہوتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ معروف اداکاراؤں کے ساتھ بھی ہے، اب وہ کسی رشتے دار کے گھر کھانے کی دعوت ہو یا دوستوں سے میل ملاقات، وہ بہتر سے بہترین ملبوسات زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں۔
یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ پاکستان کی معروف اداکارؤں نے عید پر فیشن سے کیسے رنگ بھریں۔
اداکاردانش تیموراوراداکارہ عائزہ خان کی جوڑی شوبزانڈسٹری میں مقبول ترین جوڑی ہے۔دونوں میاں بیوی نے عیدپر پیلالباس زیب تن کرکے مداحوں سے عیدکی خوشیاں شیئرکی۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی میٹھی عیدکے موقع پرسفیدرنگ کاشرارہ پہن کرمداحوں کے ساتھ عیدکی تصاویرشیئرکردی۔
اداکارفرحان سعیدسفیدرنگ کاشلوارکرتہ پہنااوراداکارہ عروہ حسین نےگلابی رنگ کالباس زیب تن کرکے عیدکی خوشیاں منائیں۔
شوبزانڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ عائشہ عمرنےبھی سفیدرنگ کے لباس کے ساتھ میچنگ جیولری پہن کرمداحوں کے ساتھ تصویرشیئرکردی۔
شوبزانڈسٹری کی ایک اورجوڑی اقراعزیزاوریاسرحسین نے گلابی اورسفیدرنگ کالباس زیب تن کیااورساتھ اپنے بیٹے کوپیلاکرتہ اورسفیدشلوارپہناکرتصویرشیئرکردی۔
اداکارہ کبریٰ خان نے بھی گلابی رنگ کوترجیح دی اورسادہ لباس زیب تن کیا۔
اداکارہ صباقمرنے بھی عیدکی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیااورسفیدرنگ کالباس زیب تن کیا۔