امریکہ کے ایک کے سکول کے کیفے ٹیریا میں ریچھ گھُس آیا

امریکہ کے ایک کے سکول کے کیفے ٹیریا میں ریچھ گھُس آیا
کیپشن: A bear entered the cafeteria of an American school

ویب ڈیسک:امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک سکول کے کیفے ٹیریا میں ریچھ گھُس آیا۔  

کولوراڈو میں حکام نے اطلاع دی کہ پیر کی صبح ایک مڈل سکول کیفے ٹیریا میں ریچھ داخل ہوا۔

پٹکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایسپین پولیس ڈیپارٹمنٹ اور کولوراڈو پارکس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے فوری طور پر سپین ڈسٹرکٹ مڈل سکول کے کیفے ٹیریا کے اندر ایک سیاہ ریچھ کی اطلاع پر فوری ریسپانس دیا۔

طلباء اور اساتذہ کو کیمپس کی دوسری عمارتوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ  سکیورٹی  حکام نے ریچھ کو سکول سے باہر نکالنے کا کام کیا۔  

شیرف کے دفتر نے کہا کہ بچوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ تمام طلبا صبح ساڑھے 9  بجے  تک اپنی معمول کی سرگرمیوں پر واپس آ گئے۔