ایف بی آر کو ماہانہ اہداف کے حصول میں مشکلات کا سامنا 

Sep 24, 2024 | 19:30 PM

ایک نیوز:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ماہانہ اہداف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ، ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے چیف کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کو مراسلہ جاری  کردیا گیا ۔  

مراسلہ کے مطابق  کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے مہینے کے پہلے 18 روز میں ساڑھے 23 بلین ہدف کے مقابلے میں محض 10 ارب 20 کروڑ اکٹھے کئے، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے محض 43 فیصد ٹارگٹ کا حصول ممکن بنایا ،مالی سال کے پہلے کوارٹر میں وقت کم ہے، اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے، ایف بی آر ٹیکس پیئرز کی طرف بقایا جات اور موجودہ ٹیکس کی ریکوری کی جائے ، ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کو لازمی طور پر یقینی بنایا جائے، ود ہولڈنگ ایجنٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کو فی الفور یقینی بنایا جائے ۔  

ممبر آپریشنز کا کہناتھا 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن اور ٹیکس وصولی پر زور دیا جائے ، ٹیکس کلیکشن کے تمام اقدامات سے آگاہ کیا جا چکا، امید ہے ٹیکس ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا ۔   

مزیدخبریں