ایک نیوز:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےسندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ، صدر ، سیکرٹری اور تمام وکلاء کا شکر گزار ہوں،پیپلز لائرز فورم کا بھی بہت شکر گزار ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ میں ہم تو بچپن سے آتے رہے ہیں، بہت سی یادیں وابستہ ہیں، جتنا میں وکلاء اور عدالتوں کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا، میری تو تین نسلوں سے آپ لوگوں سے وابستہ ہوں، میں تو اس خاندان سے تعلق رکھتا ہوں جس نے پاکستان کو آئین دیا،1973کے آئین کی وجہ سے آج پاکستان موجود ہے۔
بلاول نے کہا کہ جتنے بھی لیبر لاؤز ، خواتین کے لاؤز جو موجود ہیں وہ ہماری ہی وجہ سے ہیں ہم نے وہ آمروں کا دور بھی دیکھا جس میں ججز آئین کو قدخن لگا رہے ہوتے تھے ،پھر ایک نہتی لڑکی نکلی تھی جس نے ان آمروں کا سامنا کیا تھا، تیس سال جدوجہد کی اور 73 کی آئین کی بحالی میں کردار ادا کیا، اس وقت کے جج صاحبان نے آمروں کو اجازت دی کہ وہ آئین میں ترمیم کرلیں ۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پیشیاں سندھ ہائیکورٹ ، لاہور ہائیکورٹ میں لگتی رہتی تھیں،آپ لوگ تو اتنے کرپٹ ہو کہ آپ پر تو آئین و قانون لاگو نہیں ہوتا، ساڑھے گیارہ سال جھوٹے کیس میں ایک شخص کو جیل میں رکھا گیا تاکہ نہتی لڑکی کو بلیک میل کرسکو۔
جتنا میں وکلاء ،عدالتوں کو جانتا کوئی نہیں جانتا:بلاول بھٹو
Sep 24, 2024 | 16:29 PM