سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  

Sep 24, 2024 | 16:06 PM

ایک نیوز : سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
 سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2628 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم ہے۔    

مزیدخبریں