ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم 

Sep 24, 2024 | 14:53 PM

ایک نیوز:(چودھری اشرف) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو نہ تو کیمپ کے دوران گزارے گئے 25 روز کا ڈیلی الاؤنس ملا ہے اورنہ ہی چین میں 25 روز کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ملاہے،کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس3ہزار روپے جب کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی سے ایک روز پہلے سے ڈیلی الاؤنس کی صرف ادائیگی کرنے پر بضد ہے،قومی ٹیم نے 24 اگست کو چین پہنچ کر پریکٹس میچز میں حصہ لیا تھا،کھلاڑیوں کا فیڈریشن سے مکمل 25 روز کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا مطالبہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز سے ٹکٹوں کی ادائیگی کی، ڈیلی الاؤنس جلد دیں گے، موجودہ حالات میں گزر بسر مشکل ہے، ان حالات میں ڈیلی الاؤنس نہ ملنا ظلم ہے۔

مزیدخبریں