ایک نیوز:(چودھری اشرف) ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کے لیے پاکستان کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہو گیا۔
قومی ٹیم اپنے تربیتی کیمپ کا آغاز یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں کرے گی، گول کیپر، نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان شامل ،ڈیفنڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر، مہرین خان اور خدیجہ ولی شامل ہیں۔
مڈ فیلڈرز میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری ٹیم کا حصہ فارورڈز میں نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان، عالیہ صادق اور ایمان مصطفیٰ شامل ہیں۔
ساف ویمنز چیمپئن شپ :قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا
Sep 24, 2024 | 14:37 PM