ایک نیوز: گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی 13 میں سے 6 سمریوں پر اعتراض لگا دیا۔
گورنر پنجاب نےصوبہ کی چھ جامعات کے وائس چانسلرکی سمریوں پر اعتراض لگا دیا، گورنر پنجاب نے سمریاں اعتراضات کے ساتھ واپس کیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمریوں کے امیدواروں کے چناو کا عمل شفاف نہیں، سمریاں قانون اور ضابطےکے تحت نہیں بھیجی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاوس سے تین نام حروف تہجی کی ترتیب سے آنے چاہیے تھے، گورنر نے بھیجے گئے ناموں میں سے ایک کا چناو کرنا تھا، وزیر اعلیٰ ہاوس پہلے ہی سات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کا نوٹیفیکیشن کر چکا ہے،گورنر ہاوس کے ترجمان کے مطابق گورنر کی منظوری کے بغیر سات وائس چانسلر کے نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے۔
جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس ،گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پر بھی اعتراض لگادیئے ،گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی بھی سمری واپس ،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی سمری بھی اعتراض کے ساتھ واپس بھیج دی گئی۔
گورنر ہاؤس کی کسی بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کی تردید، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کسی بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی،گورنر ہاؤس اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،گورنر کے پاس 13 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی سمریاں موجود ہیں، کسی پر بھی دستخط نہیں کیے گئے۔
گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کیجانب سے بھیجی گئی سمریوں پر اعتراض
Sep 24, 2024 | 12:59 PM