کاہنہ جلسہ:حماد اظہر کو پولیس کی حراست سے چھڑانے پر پی ٹی آئی رہنمائوں پر مقدمہ درج

کاہنہ جلسہ:حماد اظہر کو پولیس کی حراست سے چھڑانے پر پی ٹی آئی رہنمائوں پر مقدمہ درج
کیپشن: Kahna Jalsa: Case filed against PTI leaders for freeing Hamad Azhar from police custody

ایک نیوز:تھانہ کاہنہ میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی اے لاہور کے صدر شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت 30 سے 40 افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ اشتہاری ملزم حماد اظہر کو پولیس کی حراست سے چھڑانے پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں اشتہاری حماد اظہر سٹیج پر موجود تھا، ملزم کو پکڑنے کیلئےدیگر ساتھیوں کیساتھ حماد اظہر کو سٹیج سے نیچے اتارتو پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز ،عالیہ حمزہ اور 30 سے 40 پی ٹی آئی رہنما وں نے زبردستی حماد اظہر کو چھڑوا لیا۔
اشتہاری حماد اظہر اسی وقت گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے پولیس یونیفارم بھی پھاڑ دیئے۔