ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم آج اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لیگی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم آج اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لیگی
کیپشن: Women T20 World Cup: Pakistan team will participate in practice session today and tomorrow

 ایک نیوز(چودھری اشرف)آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آج اور کل پریکٹس کرے گی ،کھلاڑی آج دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
  پریکٹس سیشن آئی سی سی اکیڈمی اوول 2 پر 3 گھنٹے تک جاری رہے گا، ہیڈ کوچ محمد وسیم ، فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک کھلاڑیوں کو باولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے بارے گائیڈ کریں گے ۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل بھی پریکٹس کرے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ۔
دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔