آئی کے804کی جعلی نمبرپلیٹ لگانے پرٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار 

آئی کے804کی جعلی نمبرپلیٹ لگانے پرٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار 
کیپشن: Participant Nadeem Naniwala arrested for installing fake number plate of IK804

ویب ڈیسک: پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے  804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔
 ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی، پولیس نےملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا،ڈیفنس پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔