پی ٹی آئی نے ڈی سی راولپنڈی سے جلسے کیلئے اجازت مانگ لی 

Sep 24, 2024 | 10:52 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے جلسے کیلئے اجازت مانگ لی۔ 
پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کی قیادت نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی،28ستمبر کو پی ٹی آئی لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی نے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرلی۔    

خیال رہے کہ اس سے قبل ُٰپی ٹی آئی نےاسلام آباد اور لاہور میں اپنا جلسہ کیا تھا۔

مزیدخبریں