ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی چھٹیاں گزارنے کے بعد فیصل آباد پہنچ گئے 

Sep 24, 2024 | 10:21 AM

ایک نیوز(چودھری اشرف) قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ جیسن گلیسپی چھٹیاں گزارنے کے بعد فیصل آباد پہنچ گئے ہیں۔
جیسن گلیسپی چیمپئنز کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، ریڈ بال ہیڈ کوچ ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کیلئےقومی سلیکشن کمیٹی ارکان سے مشاورت شروع کریں گے ، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم سکواڈ 2اکتوبرکو ملتان پہنچے گا،انگلینڈکا ٹیسٹ ٹیم سکواڈ بھی 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 3اکتوبر سے ٹیسٹ سیریز کیلئےٹریننگ کا آغاز کریں گی۔
 پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں7اکتوبر سے شروع ہو گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں کھیلاجائے گا، سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔    

مزیدخبریں