پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پرمندی کا رحجان 

پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پرمندی کا رحجان 
کیپشن: Pakistan Stock Exchange closes in a bearish trend

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 427 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،127 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 36 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 80 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,010 جبکہ کم ترین سطح 81,107 پوائنٹس رہی۔