ایک نیوز:نیویارک میں وزیردفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئےکہناہےکہ مسئلہ فلسطین حل ہونے تک دنیا میں امن نہیں آسکتا،غزہ جیسے سانحات کے باعث دنیا میں پائیدارترقی ممکن نہیں۔
اقوام متحدہ میں سمٹ آف فیوچر سے خطاب میں وزیردفاع نے کہا کہ سکیورٹی مسائل نئی نسل کے لیے خطرہ ہیں،ترقی یافتہ دنیا میں جنگ نہیں امن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہماری آنے والی نسلوں کوخطرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پرمشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم کوخوش آمدیدکہتا ہے، پاکستان اے آئی کوکنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔