الیکشن کمیشن نے 2 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹر کرلیں  

Sep 24, 2023 | 22:42 PM

ایک نیوز:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹر کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے خادمین سندھ جماعت کو رجسٹرکرلیا اور نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالفتح سمیجو خادمین سندھ کے مرکزی صدر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان کسان لیبر پارٹی کو بھی رجسٹرکرلیا اور مبشر مجید پاکستان کسان لیبر پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

مزیدخبریں