ایک نیوز: طالبعلموں کیلئے بڑی خوش خبری ہے کہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان اکتوبرمیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں 2 لاکھ بچوں نےشرکت کی۔
انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 20 اکتوبر کو شروع ہونگے۔امتحان کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلے 25 ستمبر تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 26 سے 29 ستمبر سے جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے تیس ستمبر سے 3 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے۔