ایک نیوز :ہنزہ: گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس نےعطا آباد جھیل کے پہاڑ سے چھلانگ لگا کر پاکستان میں نیا کارنامہ سرانجام دیا
What a jump by Norwegian Wing suit jumpers Amber and Espen in Gojal Valley of Hunza…..Pakistan is beautiful and so much we can offer the world even in adventure and extreme sports tourism. For now enjoy this exhilarating video and how awesome is Pakistan❤️???????? pic.twitter.com/ENE0RW78eB
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) September 23, 2023
ایمبر اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔ناروے سے تعلق رکھنے والے دو ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاؤں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگائی۔
ایمبر فورٹ اور ایسپن پہلے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔
ایمبر اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور ہنزہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے۔
انہوں نے پاکستان کو سیاحت کےاعتبار سے محفوظ اور بہترین قرار دیتے ہوئے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔