معلم کے تشدد سے زخمی طالبعلم دم توڑ گیا

Sep 24, 2023 | 20:42 PM

ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت کے علاقے   ملت پارک  میں معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 13 سالہ انس کو چھٹی کرنے پر مدرسہ کے معلم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، مدرسے سے چھٹی کرنے پر قاری شعیب نے بچے پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق انس 3 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ ملزم قاری شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں