سلمان خان نے بہن کیلئے 'آیت الکرسی' کی کیلی گرافی تیارکرلی

Sep 24, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز :   بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی بہن آرپیتا کے گھر میں خیروبرکت کے لیے اپنے ہاتھوں سے آیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی تیار کرلی۔


رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کے ایک میزبان کو اپنے گھر کا دورہ کروایا، اس دوران اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت آرپیتا کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق گفتگو بھی کی۔

گھر کا دورہ کرواتے ہوئے آیوش شرما نے میزبان کو اپنے گھر کی اُس خاص دیوار کے بارے میں بتایا جس پر سلمان خان کے ہاتھوں سے تیار کی گئی آیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی آویزاں تھی۔

آیوش شرما نے میزبان کو بتایا کہ جب وہ اپنا گھر تیار کروا رہے تھے تو اُنہوں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ اُنہیں اس دیوار کے لیے کچھ ایسا چاہیے، جسے دیکھ کر دل کو سکون و راحت ملے۔

 بہنوئی کی فرمائش پر سلمان خان نے اپنے ہاتھ سے تیار کرکے اُنہیں آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا خصوصی تحفہ دیا، اس کیلی گرافی میں آیت الکرسی کے ساتھ قرآن پاک کی چند آیات اور نماز ادا کرنے کے ارکان کی تصویریں بھی بنی ہیں۔

آیوش شرما کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان نے اُن کے گھر میں خیروبرکت کے لیے آیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی کا تحفہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی بہن آرپیتا کی اداکار آیوش شرما کے ساتھ نومبر 2014 میں شادی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں