بچپن میں کیا بننا چاہتی تھی؟ جگن کاظم نے بتادیا

Sep 24, 2023 | 18:04 PM

ایک نیوز :  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ بچپن میں اُن کی خواہش تھی کہ وہ بڑے ہوکر بالی ووڈ بِگ بی امیتابھ بچن بنیں۔

 جگن کاظم کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اپنے بچپن میں لڑکوں کی طرح بات کرتی تھیں اور اُن کی خواہش تھی کہ وہ بڑی ہوکر اداکار بنیں۔جب بھی کوئی پوچھتا تھا کہ بڑی ہوکر کیا بننا ہے؟ تو میرا جواب ہوتا تھا کہ اداکار بننا ہے اور جب لوگ پوچھتے تھے کہ کونسی اداکارہ بننا ہے تو میں کہتی تھی کہ مجھے امیتابھ بچن بننا ہے۔ افسوس! ہمارے ڈراموں میں پیار کے بجائے تشدد دِکھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بھی کہیں نہ کہیں تشدد، لڑائی جھگڑوں کو فروغ مل رہا ہے۔

 جگن کاظم کاکہنا تھاکہ ڈراموں کی وجہ سے اب لوگوں کو تشدد عام سی بات لگتی ہے جبکہ اگر کہیں پیار محبت کو دِکھایا جاتا ہے تو اُس پر لوگ نامناسب ردعمل دیتے ہیں۔ میں نے اپنے شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر لوگوں نے مجھے بہت گالیاں دی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ پیار محبت کو دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ جگن کاظم نے سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

مزیدخبریں