نوازشریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں،مریم نواز

 نوازشریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں،مریم نواز
کیپشن: Nawaz Sharif is coming to save people from inflation, Maryam Nawaz

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ  نوازشریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کامشاورتی اجلاس ہواجس میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں نوازشریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی۔

مریم نواز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مریم نواز کاکہنا تھاکہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں۔نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔نوازشریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔