ایک نیوز: لاہور میں آنکھوں کے انجکشن سے بینائی جانے کا اسکینڈل سامنے آنے پر انجکشن بنانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی مدعیت میں تھانہ فیصل ٹاون میں درج کی گئی ہے، جبکہ انجکشن بنانے والے ملزمان میں نوید عبداللہ، بلال رشید نامزد ہیں۔
ماڈل میں واقع نجی اسپتال بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق ملزم نویدعبداللہ نے لاہور اور قصور میں انجکشن سپلائی کیا، ان انجکشن سے مریضوں کو اینڈوفیتھلمائیٹس بیماری ہوگئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈرگ کنٹرولز کی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن میں واقعہ نجی اسپتال پر چھاپہ مارا، تو ملزمان اسپتال میں موجود نہیں تھے، اسپتال میں موجود سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا کہ آنکھوں کا انجیکشن غیرقانونی طور پر تیار کیا جارہا تھا، غیرقانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات نجی اسپتال میں تیارکی جارہی تھیں۔