ایک نیوز: خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے متاثرینِ جڑانوالہ کے لیے امدادی سامان کے 9 ٹرک روانہ کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیکریٹری مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ وفد اور امدادی سامان بھیجنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ڈاکٹر اسد کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں متاثرین کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔سیکریٹری مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ وفد کل جڑانوالہ کا ایک روزہ دورہ کرے گا۔
ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ اور 300 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کرے گا۔