ایم ڈی کیٹ میں نقل، 3 مقدمات درج

 ایم ڈی کیٹ میں نقل، 3 مقدمات درج

ایک نیوز: پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے والوں کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس کے مطابق مقدمات میں طالبات کے نام بھی شامل ہیں،پشاور پولیس کا  کہنا ہے کہ مقدمہ ڈائریکٹر ایٹا یاسر عمران کی مدعیت میں تھانہ فقیر آباد میں درج کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔اس حوالے سے سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔