ایشین گیمز: ٹینس میں پاکستانی پلیئرز کا فاتحانہ آغاز

ایشین گیمز: ٹینس میں پاکستانی پلیئرز کا فاتحانہ آغاز

ایک نیوز: ایشین گیمز میں ٹینس ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اشنا سہیل نے پہلے راؤنڈ میں تاجکستان کی سمعیہ تکتیوا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اشنا نے تاجک پلیئر کے خلاف 6- 2اور 6- 3سے کامیابی حاصل کی ہے۔سارہ ابراہیم نے قطر کی ہند المداخا کو تین سیٹس میں ہرایا،سارہ نے اپنا میچ 6- 2، 5- 7اور 6-3سے جیتا۔ 

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-09-24/news-1695553249-9430.jpg
مینز سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، عقیل کو ازبکستان کے خمایو سلطانو نے 6- 0اور 6- 1سے ہرایا۔

ٹینس مکسڈ ڈبلز میں بھی پاکستان کا شاندار آغاز

مکسڈ ڈبلز کے پہلے میچ میں پاکستان نے منگولیا کے  پیئر کو آؤٹ کلاس کردیا، عقیل خان اور سارہ ابراہیم نے آنند گنکھایوگ اور کتنسوخ بتبیار کو شکست دی۔عقیل اور سارہ کی جیت کا اسکور 6 - 0اور 6- 1رہا۔