اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل چھیننے والا ڈاکوگرفتار

Sep 24, 2023 | 14:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  یو این مشن پرآئے ہوئے غیرملکی شہری سے موبائل فون چھیننے والےڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی ہوئے یو این مشن پرآئے ہوئے غیرملکی شہری سے موبائل فون چھیننے والے ملزم فرمان علی کو گرفتارکرکےاس کے قبضے سےاسلحہ اور چھینے ہوئے فون برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق گرفتار ملزم 2 ہفتے قبل غیر ملکی شہری گیمبین سے کلفٹن بلاک 2 سے موبائل فون چھینا اور فرار ہو گیا تھا۔واقعے کے مقدمے کے اندراج کے بعد دوران تلاش خفیہ اطلاع پا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ فرمان علی کے قبضے سے 1 پستول اور 2 چھینے ہوئے فون برآمد کیے گئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کا کہناہےکہ ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں