ایشین گیمز: قومی وویمن ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست

Sep 24, 2023 | 15:43 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشین گیمز  ویمنز کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستانی بیٹرز ناکام ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو جیت کےلیے 76 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ویمنز ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 75 رنز بناسکی۔پاکستان کی شوال ذوالفقار نے 16، منیبہ علی نے 13 اور عمیمہ نے 10 رنز بنائے۔ 
سری لنکا کی کویشا دلہاری نے دو اور ادیشیکا پروبھودانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 21 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا، سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔

مزیدخبریں