بھارتی انتہا پسندی مضحکہ خیزی کےعروج پر،میڈیا پر کینیڈا کو جنگ کی دھمکی

بھارتی انتہا پسندی مضحکہ خیزی کےعروج پر،میڈیا پر کینیڈا کو جنگ کی دھمکی

ایک نیوز :بھارتی میڈیا پر کینیڈین وزیراعظم کو ایٹمی جنگ کی کھلے عام دھمکیاں ملنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کینیڈین شہری کے قتل پر عوام کو گمراہ کرنے لگا،ہردیپ سنگھ قتل کے معاملے پر بھارت ڈھٹائی کا ثبوت دیتے ہوئے الٹا کینیڈین وزیراعظم کو دھمکانے لگا۔کپل کمار بی جے پی کا حمایتی اور ایک انتہا پسند ہندو پروفیسر ہے جسے مسلمانوں سے شدید نفرت ہے ۔کپل کمار کی نفرت انگیز پالیسیوں کا مقصد بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانا ہے۔حال ہی میں کپل کمار کی بھارتی نیوز چینل پر  نیٹو ممبر کینیڈا کو دھمکی نے دنیا کو چونکا دیا۔

ہردیپ سنگھ کے قتل پر کینیڈین وزیراعظم کے موقف کے حوالے سے  کپل کمار نےنیٹو ممبر کینیڈا کو ایٹمی طاقت استعمال کرنے کی سنگین دھمکی دی۔کپل کمار کی جانب سے کینیڈا پر ایٹمی حملہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بھارت اپنی غلطی ماننے کے بجائے کینیڈین وزیراعظم کو موردالزام ٹہرانے لگا۔بھارتی میڈیا بی جے پی کی نفرت انگیز پالیسیوں پر چلنے لگا،بھارتی میڈیا پر کینیڈین وزیراعظم کو للکارتے ہوئے باقاعدہ جنگ کی دھمکی بھی دی۔
بھارت اس بیوقوفی میں شاید یہ بھول گیا ہے کہ کینیڈا نیٹو ممبر ملک ہے اور امریکا کا ہمسایہ ملک بھی ہے۔ بھارتیوں کی یہ غنڈہ گردی اور بیمار ذہنیت کو عالمی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مودی کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔مودی سرکار کی دہشتگردانہ پالیسیوں سے عالمی سطح پر نفرت انگیزی کو ہوا مل رہی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-24/news-1695542933-3634.mp4