لیگی رہنما ربیعہ نصرت کو ڈاکوؤں نےلوٹ لیا، ویڈیو وائرل

Sep 24, 2023 | 12:42 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی رہنما ربیعہ نصرت کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں سیاستدان بھی اب سڑکوں پر غیر محفوظ ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما ربیعہ نصرت کو بھی سڑک پر چلتی گاڑی روک کر لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں ربیعہ نصرت کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہیں، اور گاڑی کو روک کر لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

متاثرہ لیگی رہنما ربیعہ نصرت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا، اور اسلحہ کے زور پر بیگ چھین لیا۔

ربیعہ نصرت نے بتایا کہ ان کے بیگ میں 50 ہزار روپے، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور اسمبلی کارڈ بھی موجود تھا۔

مزیدخبریں