ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکا کا دو ٹوک موقف 

ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکا کا دو ٹوک موقف 

ایک نیوز:  کینیڈین شہری کے قتل پر امریکا کا واضح اور دوٹوک موقف سامنے آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائیو آئیز کی بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکا بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا۔22 ستمبر کو امریکا کے سیکریٹری انٹونی بلنکن نے بھارت اور کینیڈا کے مابین ہردیپ سنگھ کے سکھ کے قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں واضح موقف بیان کیا ہے۔

انٹونی بلنکن کے بیان کے مطابق امریکا کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ سنجیدگی سے اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔امریکا کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے موقف کی تائید کرتا ہےکینیڈا کسی قسم کے بھی بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے۔

امریکا کا موقف ہے کہ کینیڈین تفتیش آگے درست سمت میں آگے بڑھے اور بھارت تعصب سے بالاتر ہو کر کینیڈین شہری کے قتل کی تحقیقات پر کینیڈین حکام سے تعاون کرے۔امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اسکے خلاف کاروائی ہو گی.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-24/news-1695537756-1981.mp4