ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی دورہ چین مکمل کر کے وطن پہنچتے ہی پھر سے متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹس کا دورہ کیا۔
انہوں نے منصوبوں پر کام کرنے والے ورکرز سے مصافحہ کیا اور الصبح تک کام ہوتا دیکھ کر شاباش دی، وزیر اعلیٰ نے دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے بارشوں میں منصوبوں کے اطراف حفاظتی انتظامات مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر کام کے دوران موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، دونوں منصوبے مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور آسانی ملے گی، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہوگا۔