یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی

یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی

ایک نیوز: یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے یوٹیوب کریٹ کے نام سے نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کے لیے یوٹیوب نے اپنی پہلی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ youtube create کو متعارف کرایا ہے جو یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے۔ ایپ  کے بعد صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

  ایپ جلد ہی  امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں دستیاب ہوگی۔ ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے، ایپ تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔