ڈینگی سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک

Sep 24, 2023 | 10:21 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہناہےکہ راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک عمارت کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3204 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 549 عمارتوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ 
علاوہ ازیں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمۂ صحت سندھ  کا کہناہے کہ ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 5، ضلع شرقی میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 2 اور ضلع وسطی میں 1 کیس رپورٹ کیا گیا۔

مزیدخبریں