راولپنڈی کی 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 336 غیر قانونی قرار

Sep 24, 2023 | 10:07 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: راولپنڈی شہر کی 336 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی  سیف انور جپہ کا کہناہےکہ راولپنڈی میں 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز  آپریٹ کر رہی ہیں جن میں سے 336 غیر قانونی ہیں جبکہ 79 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر غور ہے۔

سیف انور نے کہا کہ راولپنڈی میں 69 ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے اور  40کے قریب غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔  غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 8 مالکان کو گرفتارکیاگیا۔ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی سوشل میڈیا پر تشہیر روکنےکے لیے بھی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے۔

ڈی جی کا مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف آپریشن کےدوران 80 مقدمات درج کیے گئے۔

مزیدخبریں