ایک نیوز: لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیز اور ان کی اہلیہ انعم عزیر نے ماؤنٹ مناسلو کو سر کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق انعم اور احمد عزیر 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا ہے۔ احمد اور انعم عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔
پیشے کے اعتبار سے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں۔ 8163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے جو دونوں میاں بیوی نے کامیابی سے سر کی ہے۔اس حوالے سے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ جب میں 13 سال کا تھا اس وقت سے دونوں کو جانتا ہوں، دونوں نے چھوٹی موٹی چوٹیاں سر کی تھیں مگر پہلی بار 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے جس کی مجھے خوشی ہے۔ کاشف نے بتایا کہ اگرچہ ان دونوں میاں بیوی نے اپنا پہلا آٹھ ہزار میٹر بلند پہاڑ سرکیا ہے لیکن انھیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں مزید چوٹیاں سر کریں گے اور وہ تمام 14 (آٹھ ہزاربلند) چوٹیوں کو سر کرنے والا پہلا (پاکستانی) جوڑا ہوں گے۔
سیون سمٹ ٹریکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ احمد اور انعم عزیر نے ، جو دونوں دو بچّوں کے والدین ہیں،اتوار کو پہاڑ کو سر کیا ہے۔کمپنی نے لکھا کہ احمد اور انعم عزیر کو مبارک باد، جنھوں نے آج صبح آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو (8163 میٹر) کو کامیابی کے ساتھ سر کیا ہے۔

????️ Manaslu Summit update 24 Sep 2023 !

• Congratulations to Ahmed and Anum Uzair ???????? who successfully climbed the eighth highest peak, Mt. Manaslu (8163m), this morning. They are the first Pakistani couple to achieve (climb 8000m peak) this feat.

Summiteers list: ????
1. Ahmed… pic.twitter.com/s0ICffkcMF
— Seven Summit Treks ???????? (@sst8848) September 24, 2023

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی، سرباز خان اور شہروز کاشف نے رواں ماہ کے اوائل میں یہ چوٹی سر کی تھی۔
منگلی سر اور ہسپر دونوں پہاڑ پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں واقع ہیں۔