ایک نیوز :بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بندھن میں بندھنے والی کزن اداکارہ پریینیتی چوپڑا کے لیے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر پیاربھرا پیغام شیئرکیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پریانکا نے اپنا یہ پیغام پرینیتی کی ایک تصویر کے ساتھ محبت کی نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ دیا۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پرینیتی کی کزن سسٹر ہیں، ممکنہ طورپر اپنی پیشگی مصروفیات کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔
پریانکا نے کہا کہ’مجھے امید ہے کہ آپ اپنے خاص دن کے موقع پر بھی اتنی ہی خوش اور مطمئن ہوں گی۔ آپ کے لیے ہمیشہ بہت بہت پیارکی خواہشمند۔’ پریانکا کی انسٹا پوسٹ پر بہت سے مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ نیک خواہشات بھیجنے والی پریانکا اپنی کزن کی شادی میں شریک ہوں گی یا نہیں۔ فی الحال پریانکا اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ہیں. پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اتوار کو ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ شادی کے دن سے پہلے، دولہا دلہن اور ان کے مہمان 22 ستمبر کو ادے پور پہنچے تھے۔ چوڑا، ہلدی اور سنگیت کی تقریب آج لیلا پیلس میں ہوگی۔