ایک نیوز : عالمی خفیہ ایجنسی نے بھی کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا پر مشتمل “فائیو آئیز” نامی تنظیم نے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔فائیو آئیز کے افسر نے بھارتی سفارتکاروں اور افسران کی بات چیت کو لیک کیا جس میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔
واضح رہے کہ “فائیو آئیز” تنظیم کے رکن ممالک کی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی سے متعلق معلومات ایک دوسرے سے فوری طور پر شئیر کرتی ہیں اور فائیو آئیز نے بھی متعدد شواہد کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔
کینیڈا کی پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے مکمل تحقیقات کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ کا قتل کینیڈا میں متعین بھارتی انٹیلیجنس کے اسٹیشن چیف کی نگرانی میں ہوا۔