نگران وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

نگران وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
کیپشن: نگران وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ایک نیوز :نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کےمطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیرخارجہ نے ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش مسائل پر گفتگوکی،ملاقات میں 

قرآن پاک کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اسلاموفوبیا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔