ایک نیوز: چاند کے جنوبی قطب پر شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا، چندریان 3 سے رابطے کی کوششیں تاحال ناکام ہیں۔ سگنل آنا بند ہوگئے۔
بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو (ISRO) کا کہنا ہے کہ چندریان 3 مشن کے وکرم لینڈر اور پراگیان روور سے کوئی سگنل موصول نہیں ہورہے، مشن سے رابطہ بحال کرنے اور اسے ویک اپ موڈ میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
چندریان 3 مشن اگست میں چاند کی جنوبی سطح پر اترا تھا، اس سے دو ہفتے تک ڈیٹا اور تصاویر موصول ہوتی رہیں، جس کے بعد مشن کو سلیپ موڈ میں کر دیا گیا تھا۔
بھارتی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ امید ہے بیٹریاں ری چارج ہونے کے بعد مشن دوبارہ سگنل بھیجنے لگے گا، چاند کے جنوبی قطب پر انتہائی شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔