ایک نیوز: معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی مشہور زمانہ جنوبی کورین ویب سیریز ’اسکوئیڈ گیمز‘ کے نئے ریئلٹی شو کا ٹیزر جاری کردیا۔
نئے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھیل میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے اور اس کا سیٹ ’اسکوئیڈ گیمز1‘ سے مشابہ ہے۔
نیٹ فلکس کے اعلان کے مطابق سنسنی خیز ویب سیریز کے نئے ریئلٹی شو کو شائقین 22 نومبر سے پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔
2021 میں کرونا وبا کے دوران ’اسکوئیڈ گیمز‘ کا پہلا سیزن ریلیز ہوتے ہی صرف ایک ہفتے کے دوران پوری دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔
شائقین کو ویب سیریز کے دوسرے سیزن کا شدت سے انتظار ہے لیکن نیٹ فلکس نے ’اسکوئیڈ گیمز‘ پر مبنی نیا ’ریئلٹی شو‘ بنایا ہے جبکہ سیزن ٹو کی تیاریاں جاری ہے۔
’ریئلٹی شو‘ کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے 465 افراد 4.56 ملین ٹالر کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔